پاکستان کے احسن رمضان نے انڈر 21 ایشین اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

 

پاکستان کے احسن رمضان نے انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان کے کیوئسٹ احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے میلاد کو شکست دے کر انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

حتمی معرکے میں قومی کیوئسٹ نے 5-2 سے میدان مارا۔

 

پاکستانی کیوئسٹ نے ابتدائی چار فریمز جیتے، اس کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے دو فریمز جیتے، ساتویں فریم میں احسن نے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

احسن نے فیصلہ کن میچ 46-48، 5-70، 6-61، 29-62، 71-30، 67-55 اور 27-101 سے جیتا۔

احسن رمضان ایشین انڈر۔21 چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئیسٹ ہیں

 

 

تعارف: News Editor