انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی.

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔

 

نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہیں۔ بھارت کے اوپنر بیٹر شُبمن گِل دوسرے نمبر پر، جنوبی افریقہ کے رسی ون ڈر ڈسن تیسرے اور ڈیوڈ وارنر چوتھے نمبر پر آگئے۔

 

امام الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر، ساؤتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے،

روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر موجود جبکہ پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے

 

 

error: Content is protected !!