ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ; شیڈول کا اعلان کردیا.

 

 

ایشیئن ہاکی فیڈریشن نے بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا. ایونٹ میں تمام ٹیموں کا اہک ہی پول بنایا گیا ہے.

 

جس میں بھارت,کوریا,ملائشیا,پاکستان,جاپان اور چین شامل ہیں. پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کیساتھ,دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کیساتھ, تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کیساتھ,چوتھا میچ 7 اگست کو چین کیساتھ, پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا. ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا.

 

ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے.

 

 

error: Content is protected !!