پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت میں شروع
پاکستان کے پہلے ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیر ہوم گراونڈ پر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں
گے.سٹار کرکٹر شاہ نواز دھانی اور ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر میر حمزہ عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے گلگت پہنچ گئے
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت میں جاری ہے ۔ گلگت کے لالک جان اسٹیڈیم میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان سمیت 10 ملکوں کے باکسر حصہ لے رہےہیں
پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان حکومت مشرکہ طور پر 2 روزہ ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں ۔ باکسنگ ایونٹ کا بڑا مقابلے میں پاکستان کے پہلے ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیر ہوم گراونڈ پر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔عثمان وزیر کا مقابلہ تنزانیہ کے ٹاپ باکسر فقیری سیلوم سے ہوگا۔
انٹر نیشنل ایونٹ کے لئے برطانیہ، تنزانیہ،جرمنی، افغانستان، نائجیریا، فلپائن کے باکسرز گلگت پہنچ گئے
انڈونیشیا، تھائی لینڈاور متحدہ عرب امارات کے باکسرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں
سٹار کرکٹر شاہ نواز دھانی اور ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر میر حمزہ عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے گلگت پہنچ گئے