ایف آئی ایچ کے زہر اہتمام جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 کوالالمپور,ملائشیا کے بکیت جلیل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 5 سے 16 دسمبر تک جاری رہے گا.
مزکورہ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی. 16 ٹیموں کو 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے. پاکستان کو پول ڈی میں شامل کیا گیا ہے.پول ڈی میں پاکستان کے علاوہ ہالینڈ, بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں.ہر پول سے دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی.
پاکستان اپنا پہلا میچ 6 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف, دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ چوتھا اور پول کا آخری میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا