پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔

 

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔

 

قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور چیف الیکشن کمشنر شہزاد رانا نے نئے بورڈ آف گورنرز کا اعلان کردیا۔

 

نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کے بنائے گئے بورڈ آف گورنرز کو مسترد کردیا گیا ہے۔ قائم مقام چیئرمین نے نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو بورڈ آف گورنرز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

نجم سیٹھی نے واپڈا، کے آر ایل، سوئی سدرن، سوئی ناردرن کے چار ڈیپارٹمنٹس کو بورڈ آف گورنرز میں شامل کیا تھا ۔ نجم سیٹھی نے کراچی، لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے صدور کو بورڈ آف گورنرز کا حصہ بنایا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر شہزاد رانا نے چاروں ریجنز کی بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی تبدیل کردی ہے۔ لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، بہالپور اور حیدرآباد کو بورڈ آف گورنرز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!