شاہکوٹ ہاکی سٹیڈیم ; دوستانہ میچ ‘ شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی چینوٹ نے 4.3 سے اپنے نام کیا

 

 

شاہکوٹ ہاکی سٹیڈیم میں ایک شاندار دوستانہ میچ کھیلا گیا

 

جو شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی چینوٹ سینئر بمقابلہ بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی نانک صاحب کی سینئر ٹیموں کے درمیان ہوا یہ میچ شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی چینوٹ نے 4.3 سے اپنے نام کیا

 

اس میچ میں ایم آصف گجر پاکستان آرمی اور وسیم اکرم پاکستان آرمی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

 

میچ میں کپتان زبیر بٹ اور ملک قیصر نے 2.2گول سکور گئے اس میچ کے مین آف دی میچ کپتان زبیر بٹ قرار پائے جنہوں نے بہت شاندار 2گول سکور کیے آخر میں مہمان خصوصی جناب اکرام الحق گجر ممبر کانگریس پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ان کے ساتھ

 

جناب حافظ فہیم اختر صاحب صدر شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی چینوٹ نے فسٹ آنے والی ٹیم شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی چینوٹ کے کپتان زبیر بٹ کو فسٹ ٹرافی انعام دی

ہم اس کامیاب دورے پر ٹیم کوچ چوہدری عبدالرزاق شاہد صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

 

 

تعارف: News Editor