اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیے، جس کے ساتھ ہی گیمز میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
پاکستان کے سفیر عابد نے سائیکلنگ کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا، سفیر نے 10 کلو میٹر ریس 23 منٹ 02 سیکنڈز میں جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
خواتین سائیکلنگ میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے سلور میڈل جیتا۔ مدیحہ نے 500 میٹر ٹائم ٹرائل میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
آمنہ رشید نے سائیکلنگ میں برونز میڈل اپنے نام کیا۔
فٹسال کے مقابلوں میں پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا، فٹسال فائنل میں پاکستان کو عمان نے 3 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب بوچی ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے سلور میڈل جیتا۔