بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روک دیئے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی انتخاب کے انعقاد کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تاحکم ثانی پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب سے روک دیا۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ آئینی درخواست 22 جون کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر کی گئی تھی۔
چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے 27 جون کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں الیکشن شیڈول تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ذکا اشرف پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب ہوجائیں گے۔