پی سی بی کا سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

 

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن، اراکین، اور بورڈ کے ملازمین نےسابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وہ 85 سال کے تھے۔

 

10 مارچ 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے اعجاز بٹ نے 1959 سے 1962 تک پاکستان کے لیے آٹھ ٹیسٹ کھیلے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن ذکا اشرف کاکہنا ہے میں پی سی بی کی جانب سے، اعجاز بٹ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

 

"مجھے انہیں ذاتی طور پر جاننے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں اعجاز بٹ کے لیے انتہائی احترام کے سوا کچھ نہیں رکھتا۔

"میں اعجاز بٹ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت پیش کرتا ہوں، اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ وہ پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔”

 

 

error: Content is protected !!