محمد ہارون رئیسانی صوبہ بلوچستان میں قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے

 

 

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی ، سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم ، اولمپیئن شکیل عباسی گولڈ میڈلسٹ ایشیئن گیمز نے نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی کو صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے

 

کہ انکی تقرری بلوچستان ہاکی کے فروغ اور ترقی کے لئے خوش آئیند ہے اور انکی سربراہی میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے تمام ممبران قومی کھیل ہاکی کی ترویج و ترقی کے لئے صوبہ بلوچستان میں بہترین کام کرینگے۔

اولمپیئن شکیل عباسی نے مزید کہا کہ میں چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بلوچستان ہاکی کی بہتری کے لئے بہترین انتخاب کیا۔

اولمپیئن شکیل عباسی نے کہا کہ مجھے قومی یقین ہے کہ نوبزادہ میر محمد ہارون رئیسانی صوبہ بلوچستان میں قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور ہم سب انکے شانہ بشانہ کام کرینگے

اور بلوچستان سمیت پاکستان کی ہاکی کے سنہرے مستقبل کے لئے بھرپور کاوشیں کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ میں بلوچستان ہاکی اسیوسی ایشن کے تمام عہدیداران سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی کے شانہ بشانہ قومی کھیل کی ترقی کے لئے کام کریں اور بلوچستان ہاکی کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اچھے اقدامات لیں تاکہ بلوچستان کے ہاکی کھلاڑی بھی اولمپیئن ذیشان اشرف اور اولمپیئن شکیل عباسی کی طرح پاکستان کی نمائیندگی کریں اور اپنے صوبہ بلوچستان سمیت پاکستان کا نام روشن کریں۔

ایشیئن گیمز گولڈ میڈلسٹ سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپیئن شکیل عباسی نے کہا کہ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی صوبہ بلوچستان میں ہاکی کی ترقی کے لئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سہرہ صرف نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کے سر پر ہے

اسکے علاوہ ہاکی سٹیڈیم میں سٹیٹ آف دی آرٹ آسٹروٹرف ہاکی گراونڈز سمیت دیگر منصوبہ جات کی منظوری میں چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی سے امیدیں وابسطہ ہیں کہ وہ بطور صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن قومی کھیل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

 

 

تعارف: News Editor