ورلڈ کپ کوالیفائر ; زمبابوے نے عمان کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں زمبابوے نے عمان کو شکست دے دی۔

کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے عمان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دی، شان ولیمز کو 142 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنائے ، شان ولیمز نے 103 گیندوں پر 142 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں لیوک جونگوے 43 اور سکندر رضا 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عمان کی طرف سے فیاض بٹ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنا سکی اور اسے 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،

کشیپ پرجاپتی کی 103 رنز اننگ بھی رائیگاں گئی، فاتح ٹیم کی جانب سے ٹینڈائی چتارا اور بلیسنگ مزرابانی نے 3، 3 شکار کئے۔

 

 

تعارف: News Editor