بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبر چلائے جانے پر تحقیقات کا مطالبہ ۔

 

صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا جیو نیوز کے رپورٹر عتیق الرحمان کی بلوچستان ہاکی ایسوسی کے حوالے سے نشر کی گئی جھوٹی اور غیر مصدقہ خبر پر اظہار برہمی آور جیو نیوز سے عتیق الرحمان کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبر چلائے جانے پر تحقیقات کا مطالبہ ۔،

صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا جیو نیوز کے رپورٹر عتیق الرحمان کی بلوچستان ہاکی ایسوسی کے حوالے سے نشر کی گئی جھوٹی، من گھڑت اورغیر مصدقہ خبر پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جیو نیوز کی انتظامیہ سے یہ مطالبہ بھی کیا کے ایسے صحافی یا رپورٹر جو کے جیو نیوز کے ادارے سے منسلک ہوتے ہوئے۔جھوٹ اور من گھڑت خبر نشر کرنے کے ادارے کی ساکھ اور قومی کھیل ہاکی کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہیں ان لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

کچھ دن قبل بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شریک ممبران نے سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی سید امین پر عدم اعتماد کیا اور دو تھائی کی کثرت رائے سے ان کو سیکرٹری کے عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔ جس کے بعد سے سابقہ سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن جو کے موجودہ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کے دست راز ہیں نے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے خلاف من گھڑت اور جھوٹا پراپیگنڈا شروع کر دیا جس پر موجودہ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے اپنے ذاتی تعلقات کی بناء پر شوشل میڈیا اور نیوز چینل میں موجود کالی بھیڑوں کے ذریعے اس جھوٹے پراپیگنڈا کا پرچار کروایا۔

اور جن لوگوں کا بلوچستان ہاکی سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کو بلوچستان ہاکی کا عہدیدار بنا کے جھوٹی تصاویر شائع کروا کے بلوچستان ہاکی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔اور بلوچستان ہاکی کے حوالے سے جن لوگوں کی تصاویر میڈیا پر جاری کی جا رہی ہیں نہ تو یہ لوگ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیدار ہیں اور نہ ہی بلوچستان ہاکی ایسوسی سے ان کا کوئی تعلق ہے۔ اور نہ ہی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے قانون میں کسی ایگزیکٹو بورڈ کا تصور موجود ہے۔

علی عباس نامی شخص جو سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کا دستہ راز اور اپنے آپ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا میڈیا کوآرڈینیٹر ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایگزیکٹو سیکرٹری کہتا ہے ۔جبک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین اور قانون میں ایسے کسی بھی خود ساختہ عہدے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر امجد ستی نے پاکستان میں ہاکی سے پیار کرنے والوں سے یہ بھی گزارش کی کہ صحافیوں کے لباس میں چھپی ان کالی بھیڑوں کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں بلکہ ان لوگوں کا شوشل میڈیا پر مکمل بائیکاٹ بھی کریں جو غیر ذمہ دارانہ صحافت سے اپنے ادارے پاکستان ہاکی کی بدنامی کر رہیں ہیں۔

اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے ممبران نے کا اپنے صدر امجد ستی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور بلوچستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

 

 

تعارف: News Editor