“بریکنگ نیوز”
عنایت خان اچکزئی سپورٹس ایکٹویسٹ
نوابزادہ میر جمال خان رائیسانی ، کوآرڈینیٹر ٹو چیف منسٹر بلوچستان برائے امور نوجوانان نے 34 ویں نیشنل گیمز 2023 میں بڑے پیمانے پر ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے اعلی حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے کوآرڈینیٹر برائے امور نوجوانان نوابزادہ میر جمال خان رائیسانی نے 34 ویں نیشنل گیمز , 2023 کے دوران ہونے والی مالی بے ضابطگیوں بشمول کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ڈیلی (روزانہ اجرت) ، جوگر، ٹریک سوٹ سے محروم رکھنے وغیرہ اور 34 ویں نیشنل گیمز 2023 کے سامان کی خریداری کے ٹھیکے منظور نظر افراد کو دینے کے سلسلے میں محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی رپورٹ فوری طور پر طلب کی ہے
یہ واضع رہے کہ 34 ویں نیشنل گیمز 2023 کا انعقاد 12 مئی 2023 سے 30 مئی 2023 تک کوئٹہ میں ہوا تھا