گلوبل چیس لیگ میں میگنس کارلسن نے عالمی چیمپئن وشواناتھن آنند کو شکست دی

 

 

گلوبل چیس لیگ میں میگنس کارلسن نے عالمی چیمپئن وشواناتھن آنند کو شکست دی

دبئی ۔متحدہ عرب امارات (1 جون)عالمی شطرنج کی فرنچائز پر مبنی ایونٹ گلوبل چیس لیگ (جی سی ایل) اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے لیکن شطرنج کی دنیا کے مشہور ستارے کسی سے ہار نہیں مان رہے ہیںگزشتہ میچ میں عالمی نمبر ایک میگنس کارلسن نے عالمی چیمپئن وشواناتھن آنند کو شکست دی۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری گلوبل چیس لیگ کے 20ویں میچ میں کارلسن کے ایس جی الپائن واریئرز نے آنند کے گینگس گرینڈ ماسٹرز کو شکست دی۔ الپائن واریئرز نے گرینڈ ماسٹرز کو 10-8 سے ہرا کر ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ آنند نے کارلسن سے سخت مقابلےکے بعد ہار کا سامنا کیا اور آنند اپنی ٹیم کی شکست کو نہ روک سکے۔

اس حوالے سے کارلسن نے کہا، ”دراصل میں میچ کا سکور نہیں جانتا تھا، لیکن جو کچھ میں دیکھ رہا تھا اس کے مطابق میں نے سوچا کہ مجھے جیتنا ہے، مجھے کھیلتے رہنا ہے اور میں نے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے بہترین پرفام کرنے کی کوشش کی اور جیت حاصل کی۔“

گرینڈ ماسٹر اور کمنٹیٹر پیٹر سلوڈر نے کارلسن آنند کے کھیل کو دنیا کی بہترین کھیل قرار دیا۔ یہ شطرنج کی دنیا کا ایک ایسا میچ ہے جسے تاریخ کے اوراق میں محفوظ رکھا جائے گا۔ دریں اثنا، بالن الاسکا نائٹس نے دن کے پہلے میچ میں ممبا ماسٹرز کو شکست دی، جو ٹورنامنٹ کی سب سے مستقل فرنچائزز میں سے ایک ہے۔ بالن الاسکن نے ممبا ماسٹرز کی فتح کو 8-5 سے روک دیا۔ روناک سدھوانی کو کنگ آف دی میچ اور کونیرو ہمپی کوئن آف دی میچ منتخب کیا گیا۔یاد رہے کی دبئی میں جاری گلوبل چیس لیگ کا فائنل دو جولائی کو کھیلا جائے گا

 

 

تعارف: News Editor