ورلڈ کپ کوالیفائر ; ویسٹ انڈیز کو ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا.

 

زمبابوے میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں بڑا سیٹ دیکھنے کو ملا ہے کہ دو بار ورلڈ چیمپئن بننے والی ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ نے شکست دے دی ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ کا سفر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیاہے۔

 

ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 181 رنز بنائے،اسکاٹ لینڈ نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی گیند پرجیسن ہالڈر نے کرسٹوفر میک برائڈ کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین بھیج دیا تاہم برینڈن میک میولن اورمیتھیو کروس نے 125 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے میچ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی گئی،ویسٹ انڈین بولر شیفرڈ نے میک میولن ک 69 رنز پر آئوٹ کرکے ٹیم کو فتح کی دقیق سے امید دلائی تاہم کراس ٹاک کی ناقابل شکست 74 رنز کی اننگز نے ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ سفر مکمل کردیا۔

 

ویسٹ انڈیز کو ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،اس سے پہلے کوالیفائر میچز میں نیدر لینڈز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

 

تعارف: News Editor