اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی کا ورلڈ اولمپک ڈے بیڈمٹن چیمپین شپ 2023 کا انعقاد۔
گرلز میں آیت توصیف اورسنیہم عمران جونیئر مریم ایوب نے مڈلر، رمیساء ناز اور سندس ریحان سینیئرز کا اپنے ٹائٹل پر قبضہ۔
بوائز میں معاذ نے جونیئر جبکہ مدثر اقبال نے سینیئر میں ٹائٹل اپنے نام کیا مہمانِ خصوصی سعید عالم نے انعامات تقسیم کیے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب ( قاضی) کے زیرا ہتمام ورلڈ اولمپک ڈے کے موقع پر بیڈمنٹن چیمپین شپ کا انعقاد2023 بوائز اور گرلز نے جونیئر مڈلر اور سینیئر کیٹگریز میں ٹائٹل اپنے نام کیے۔ گرلزجونیر کیٹیگری میں آیت توصیف نے سمبل شمشیر کو 1-2 سے شکست دی،
جونیئر بی کیٹیگری میں سنیہم عمران نے حسنہ حسان کو 0-2 سے زیر کر کے جونیئر کے ٹائٹل اپنے نام کیے، دوسری جانب مڈلر میں مریم ایوب اورحمیرہ کے مابین شاندارکھیل دیکھنے کو ملا سخت مقابلے کےبعد مریم ایوب نے1-2 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا، سینیئر کیٹگری میں شفق جاوید اوررمیساء ناز کا فائنل میں دونوں جانب سےعمدہ کھیل پیش کیا گیا،
جسے1-2 سے رمیساء ناز نے ٹائٹل اپنے نام کیا، کیٹیگری بی میں سندس ریحان نے شاداب افتخارکو 0-2 سے با آسانی شکست دے کر سینیر کا ٹائٹل اپنے نام کیا، دوسری جانب جونیئر بوائز میں معاذ نے کیان کو عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 1-2 سے شکست دی سینیئر کیٹیگری میں دونوں جانب تابڑ توڑ اٹیک اور ڈیفنس کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مدثر اقبال نے دفاعی چیمپین نبیل انصاری کو 1-2 سے زیر کیا
دونوں ہی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہر و ہوا اور شائقین سے خوب داد وصول کیں، مدثر اقبال نے سینیئر کا ٹائٹل کا تاج اپنے سر سجالیا، امپائرنگ کے فرائض ریحان اکرم، علی حسین، مدثر اقبال،نبیل انصاری، سندس ریحان ، رمیسا ناز، شاداب افتخاراور فاطمہ عارف نے دیے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گولڈ میڈ لسٹ حکومت سندھ سعید عالم نے تمام جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی
اور کہا کہ گراس روٹ لیول پر کام کرنا اور کھلاڑیوں کو تیار کرنا دشوار عمل ہے اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب ( قاضی) ہر سال یہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کرتا ہے جس سے بہت سے نئے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میدان میں اترتے ہیں جو آنے والے وقت میں میں ملک و قوم کا نام روشن کرینگے
اک دن۔اولمپک میں جائینگےبعداز انعامات تقسیم کیے جس میں سعید عالم،کاشف احمد فاروقی سیکریٹری سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن، اسپورٹس رپورٹر محمد حماد،طلحٰہ احمد بٹ، شہزاد قاضی نے انعامات تقسیم کے جبکہ آرگنائز کی جانب سے تمام مہمانوں کو شیلڈ پیش کی گئی۔