چیمپیئنز ٹرافی ; قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پریشان ‘ ٹریننگ سیشن منسوخ

 

موسم کی خرابی کے باعث گزشتہ شام سے سپورٹس بورڈ پنجاب کی بجلی بند ہونے کے باعث ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی کی تیارہوں کے سلسلے میں جاری کیمپ میں موجود کھلاڑی پریشان ہوگئے.

 

اس حوالے سے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپیئن ریحان بٹ نے کہا ہے کہ ہماری سپورٹس بورڈ پنجاب سے درخواست ہے کہ جب تک بجلی بحال نہیں ہوتی کھلاڑیوں کہ رہائش کا انتظام کہیں اور کیا جائے.

کھلاڑیوں کی بے آرامی اور نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے صبح کا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا.کل شام ساڑے سات بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے.

جس کی وجہ سے آفیشلز و کھلاڑی پریشان ہیں. ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب سے درخواست ہے کہ بجلی بحالی کے اقدامات کئے جائیں.تاکہ کھلاڑی با آسانی ٹرہننگ جاری رکھ سکیں.

 

 

error: Content is protected !!