” وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ” پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایمبیسڈرز، سلیکشن کمیٹی اور ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

 

” وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ” پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایمبیسڈرز، سلیکشن کمیٹی اور ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

 

پاکستان میں کھیل کے شعبے میں بہتری لانے اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے سلسلے میں قومی کھیل ہاکی میں بھی نیا ٹیلنٹ کھوجنے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ” وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ” کے تحت نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں 12 جولائی تا 19 جولائی 2023ء منعقد ہونے والے مرد و خواتین کے ہاکی مقابلوں کو بہترین انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایمبیسڈرز، سلیکشن کمیٹی اور ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے اولیمپئن شکیل عباسی کو مردوں کے مقابلے کے لئے ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا ہے جبکہ خواتین کے مقابلوں کے لئے سائرہ اشرف انٹرنیشنل کو نامزد کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت قومی کھیل ہاکی میں بہتری کے لئے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے اولمپیئن رحیم خان کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں ا خلاق عثمانی ، وقاص اکبر، راجہ شاہد اقبال اور ذاکر اللّہ شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جن ٹیکنیکل آفیشلز کو نامزد کی گیا ہے اس کی تفصیلات اس طرح ہیں کہ
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سیکریٹری جنرل اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر احسن تنویر ادا کریں گے ان کے ساتھ ان کی معاونت کے لئے اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے طور پر راجہ شجاع اقبال ، آصف بیگ اور رفعت مسعود کو نامزد کیا گیا ہے۔
سید غفران شاہ ، سید ضیاء حسین بخاری، نجیب خٹک، نصیر مغل ، چوہدری محمود احمد، محمد اشرف، نوید مرزا، گلفام ، کنیز صغریٰ اور فرزانہ راشد بطور ٹیکنیکل آفیسرز اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

ایمپائرنگ کے شعبے میں انٹرنیشنل ایمپائر جمیل بٹ ایمپائرز مینیجر جبکہ اعجاز احمد اسسٹنٹ ایمپائرز مینیجر ہونگے ۔ خواتین ایمپائرز مینیجر کی زمہ داریاں رضیہ رضوی ادا کریں گی
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے نامزد کردہ ایمپائرز پینل میں ایم عظیم، ایم ساجد، شاہزیب ، افتخار، حاجی فہیم ، وقاص احمد بٹ ( واپڈا) انور حسین ( آرمی) ، وسیم عباس ( آرمی) ، ایم احسان یوسف ( آرمی) ، اسد عباس ( آرمی) اور ملک صفدر شامل ہیں
وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت قومی کھیل ہاکی کے مرد و خواتین مقابلوں کے لئے سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے چیف کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے

تعارف: News Editor