دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ولڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا گیا

 

 

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ولڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا گیا، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی ہدایت پر 2 جولائی تا 05 جولائی تک ملک بھر میں عالمی دن کی مناسبت سے اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کی تقریبات جاری رہیں گی۔

 

سجاس کے تحت منعقدہ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم اور پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

 

 

اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم AIPS اور AIPS Asia کے سیکریٹری جنرل امجد عزیز ملک کی ہدایت پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ولڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، 2 جولائی سے 5 جولائی تک پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی ہدایت پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، واضح رہے کہ 2 جولائی کو پوری دنیا میں کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کا دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے،

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (SJAS) کے تحت اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح سرفراز احمد، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم اور پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے مہمان خاص کی حیثیت سے شرکت کی

 

اس موقع پر عالمی دن کی مناسبت سے کیک کٹنگ کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، تقریب میں سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، فنانس سیکریٹری شاہد انصاری، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی زبیر نذیر خان، علی حسن، ارشد وہاب، شہزادہ معین، کلثوم جہاں، سجاس ممبران سینئر جرنلسٹس منصور علی بیگ،

جاوید اقبال دانش علوی، حذیفہ خان، محمد آصف مزمل، عباداللہ، بدیع الزماں، ندیم شہزاد، شاہ زیب بھٹو، چائلڈ رپورٹر اویس شہزاد سمیت دیگر جرنلسٹس اور اسپورٹس لورز نے شرکت کی۔۔۔۔

 

 

error: Content is protected !!