انڈیا نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

 

 

 

انڈیا نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،فائنل میچ میں انڈین ٹیم نے کویتی ٹیم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پرشکست دی۔

 

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کپ کےفائنل میچ میں مقررہ وقت پردونوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، مقررہ ٹائم کے اندر کھیل1-1 گول سے برابر رہا جس کے بعد فائنل میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پرکیا گیا ۔

 

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کپ کے فائنل میچ میں پینالٹی شوٹ آؤٹ میں انڈیا نے کویت کیخلاف 5-4 کےسنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی ۔

انڈین ٹیم نےساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کپ 9 ویں مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

 

تعارف: News Editor