پشاور… طارق ودود بیڈمنٹن سنتھیٹک کورٹ میں ببل بننے کے بعد میٹ بچھا دی گئی

 

طارق ودود بیڈمنٹن سنتھیٹک کورٹ میں ببل بننے کے بعد میٹ بچھا دی گئی
پشاور سپورٹس کمپلیکس اور حیات آباد میں کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ میں سنتھیٹک کورٹ بنائے گئے جس میں مسلسل ببل بن رہے ہیں

 

پشاور… صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کیلئے بنائے گئے طارق ودود بیڈمنٹن ہال میں میٹ بچھا دی گئی ہیں جس پر کچھ ہفتے قبل ببل بننے کا سلسلہ چھٹی مرتبہ شروع ہوا تھا،

 

ببل بننے کی اطلاع پر ڈی جی سپورٹس خالد محمود نے اس حوالے سے ڈویلپمنٹ کی نگرانی کرنے والے اہلکاروں کو سنتھیٹک کورٹ کے حوالے سے متعلقہ کنٹریکٹر کو بیڈمنٹن کورٹ کی بہتری کیلئے احکامات دئیے تھے جس پر کنٹریکٹر نے سنتھیٹک کورٹ میں ببل بننے والی جگہ کاٹ کر اس پر نیا میٹ مکمل طور پر لگا دیا ہے

 

جبکہ اسی طرح کی شکایت پر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں بھی نیا میٹ لگا دیا گیا ہے. سنتھیٹک کورٹ کے غیر معیاری بننے کے باعث کھلاڑیوں کو جوڑوں میں درد کی شکایت عام تھی یوں حیات آباد اور پشاور سپورٹس کمپلیکس میں نیم سننتھیٹک کورٹ بن گئے ہیں جس میں نچلے حصے میں سنتھیٹک جبکہ اوپر پر میٹ لگا دیا گیا ہے

 

 

تعارف: News Editor