پشاور… ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے خالی آسامیوں کے انٹرویوز اگست میں ہونگے

 

ڈی ایس اوز، تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو اگست میں ہونگے
صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور پبلک سروس کمیشن کے نمائندے پاس ہونیوالے امیدواروں کے انٹرویو لینگے

 

پشاور… صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے خالی آسامیوں کے انٹرویوز اگست کے مہینے میں ہونگے. خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی خالی آسامیوں کیلئے دو ماہ قبل امتحانات لئے گئے تھے

 

جس میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ملازمین نے بھی حصہ لیا تھا جس میں ساٹھ کے قریب امیدوار وں نے تحریری امتحان پاس کردیا تھا جبکہ اب پاس ہونیوالے امیدواروں کے انٹرویوز ہونے ہیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کی خالی آسامیوں کیلئے انٹرویوز اگست میں متوقع ہے

جس میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور پبلک سروس کمیشن کے نمائندے پاس ہونیوالے امیدواروں کا انٹرویو کرینگے اور پاس ہونیوالے امیدواروں کو تعیناتی کے لیٹر جاری کئے جائینگے

 

 

تعارف: News Editor