کوئٹہ ; عالمی سپورٹس جرنلسٹ ڈے ; بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

 

 

کوئٹہ میں عالمی سپورٹس جرنلسٹ ڈے کی مناسبت سے بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

بلوچستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو دنیا بھر میں اُجاگر کرنے پر سپورٹس جرنلسٹس بسجا کی محنت اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا۔سردار موسیٰ خان کاکڑ

 

کوئٹہ(ترجمان بسجا )ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کے حوالے سے بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس جرنلسٹس کیلئے ایک روزہ بیڈمینٹن کے مقابلوں کا انعقاد ایوب سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا

 

جس کے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر سردار موسی جان کاکڑ تھے تقریب سے خطاب میں صدر بلوچستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن عبداللہ جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ سپورٹس جرنلسٹس صوبے میں کھیلوں کی ترویج کیلئے بہترین خدمات انجام دی رہے ہیں تمام کابینہ و ممبرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے اپنے صلاحیتوں کو بروکار لارہے ہیں کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کسی بھی کھلاڑی کی صلاحیتوں کو سامنے لانے میں اسپورٹس جرنلسٹس اہم کردار ادا کرتے ہیں

 

ہماری کوشش بھی یہی ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں سے منسلک صحافیوں کیلئے بھی بہتر کام کرسکے ہم ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ساتھ دیا ہے،اس موقع پر جنرل سیکرٹری بسجا و نائب صدر PSWF محمد شاہ دوتانی،خازن بسجا اخلاص خان،سیکرٹری اطلاعات محمد خان،جوائنٹ سیکرٹری منور احمد،ترجمان حماد علی، آفس سیکرٹری عبدالباری جان،و دیگر ممبران بھی تقریب میں موجود تھے،

 

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سردار موسیٰ خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو دنیا بھر میں اُجاگر کرنے پر سپورٹس جرنلسٹس کے محنت اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

 

 

صحافی معاشرہ میں شعور اور اقدار کو فروغ دے کر قومی یکجہتی کے پروقار جذبے کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ دنیا میں کھیلوں کے فروغ کا موثر ذریعہ ہیں۔آخر میں مہمان خصوصی نے ونر محمد شاہ دوتانی اور رنر محمد ارسلان کو دیئے، جبکہ صدر بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن عبداللہ جان,اور نائب صدر PSWF محمد شاہ دوتانی نے مہمانان گرامی کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ پیش کیے۔

 

 

 

تعارف: News Editor