ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمین شپ ; پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم مالدیپ پہنچ گئی۔

 

 

مالدیپ میں ہونیوالی تیرہویں ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ اور فزیق چیمین شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم مالدیپ پہنچ گئی۔

 

پاکستان ٹیم کی جانب سے مالدیپ ائیرپورٹ پر پاکستان ذندہ باد کے نعرےبلند کیے گئے، پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم مالدیپ حکومت، مالدی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اور مالدیپ اولمپک ایسوسی ایشن کی دعوت پر ایونٹ میں شریک ہورہی ہے۔

 

پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم میں شہزاد قریشی، فضل الہی، ابراہیم خان , شہزاد اللہ شامل ہیں۔پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سہیل انور پر امید ہیں کہ ٹیم اچھی کارکردگی دکھاکر سبز ہلالی پرچم بلند کرے گی ۔

 

 

error: Content is protected !!