اسپیشل اولمپکس گیمز میں حصہ لینے والے پشاور کے اسپیشل کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

 

 

جرمنی سپیشل اولمپکس گیمز، پشاور کے تین کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پشاور کے بشر، حسیب اور عمار نے اتھلیٹکس مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی، ان کے کوچز نے تقریب منعقد کی

پشاور رپورٹ مسرت اللہ جان

پشاور.. جرمنی میں منعقدہ ورلڈ سپیشل گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پشاور کے تین سپیشل کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی

 

یہ تقریب ان سپیشل کھلاڑیوں کے کوچز زعفران، عابد اور عدنان خان نے منعقد کی تھی جس میں اتھلیٹکس کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر حال ہی میں جرمنی میں منعقدہ سپیشل اولمپکس میں حصہ لینے والے تینوں کھلاڑیوں بشر، حسیب اور عمار کا تعلق پشاور سے ہے جن کے کوچز عدنان خان اور زعفران آفریدی نے انکی ٹریننگ کی تھی حسیب نے جرمنی میں منعقدہ ورلڈ سپیشل گیمز میں آٹھ سو میٹر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی

 

بشر نے پچاس میٹرز کی دوڑ میں براؤنز میڈل حاصل کیا تھا جبکہ عمار نے دو سو میٹر اور چارسو میٹر کی دوڑ میں حصہ لیا تھا جس میں عمار نے دو سو میٹر کی دوڑ میں چوتھی جبکہ چار سو میٹر دوڑ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی.تقریب میں شامل سپیشل کھلاڑیوں کوپھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی جیت کا جشن منایا گیا.

 

 

تعارف: News Editor