پشاور… پی ایس بی پشاور سنٹر میں شاہ عالم کی مٹی، لخہ، پہنچا دی گئی

 

پی ایس بی پشاور سنٹر میں شاہ عالم کی مٹی، لخہ، پہنچا دی گئی

کچھ عرصہ قبل ازیں سیوریج ٹینک کی کھدائی سے نکالی جانیوالی مٹی کو دو لاکھ تیس ہزار روپے کے عوض اسی گراؤنڈ میں ڈال دیا گیا تھا

پشاور رپورٹ مسرت اللہ جان

پشاور… پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈکوچنگ سنٹر پشاور کی انتظامیہ نے چمن کی بہتری کیلئے نئی مٹی اس پر ڈال دی ہے جو پشاور کے علاقہ شاہ عالم سے لائی گئی ہیں، لخہ مٹی کو چمن کی بہتری کیلئے گراؤنڈ پر ڈال دیا گیا ہے

 

گراؤنڈز کی بہتری کیلئے پشاور میں نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر عثما ن نے یہ اقدام اٹھایا ہے قبل ازیں پشاور سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر میں تعینات سابق انچارج نے اسی گراؤنڈ کی مٹی چمن پر ڈال دی تھی

 

اور سیوریج ٹینک کیلئے کی اسی چمن میں کی جانیوالی کھدائی سے برآمد ہونیوالی مٹی کو دو لاکھ تیس ہزار روپے کے عوض پشاور سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر کے چمن میں لگایا گیاتھا.جس سے گراؤنڈز بھی بہتر نہیں ہوسکا جبکہ اس حوالے سے شکایت پر انکوائری بھی شروع کی گئی تھی.

 

 

error: Content is protected !!