پاکستانی کوچز صمد مسعود اور کریمہ بانو نے لیول ٹو نیٹ بال کوچنگ کورس کے لئے کوالیفائی کرنے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔
پاکستانی کوچز صمد مسعود اور کریمہ بانو نے لیول ٹو نیٹ بال کوچنگ کورس کے لئے کوالیفائی کرنے بعد سنگاپور سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں
۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں پاکستانی کوچز نے سنگاپور میں منعقد ہونے والے دو روزہ ایشین نیٹ بال کوچنگ کورس میں شرکت کی
اور دونوں کوچز نے لیول ٹو نیٹ بال کوچنگ کورس کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ یہ کورس 8 سے 9 جولائی تک سنگاپور میں منعقد ہوا جس میں ایشیائی ممالک کے کوچز نے حصہ لیا۔