کوئٹہ ; پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہاکی لیگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

 

 

کوئٹہ کے شھید نواب غوث بخش ہاکی اسٹیڈیم میں پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہاکی لیگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا,

مزکورہ لیگ ٹورنامنٹ میں مرد اور خواتین ٹیموں کے الگ الگ مقابلے ہونگے. ان ٹیموں میں کوئٹہ, خضدار,اوتھل, لورالائی اور سبی کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں, اس لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد لسبیلہ یونیورسٹی اور انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے تعاون اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے.

 

آج کے خواتین لیگ میچز کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر میر محمد ہارون رئیسانی تھے. اس موقع پر ان کے ساتھ جنرل سیکریٹری بی ایچ اے جناب سید امین، جنرل سیکریٹری خواتین ونگ بی ایچ اے مسز صبا نواز مگسی، چیف کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف جناب شرافت بٹ، کوآرڈینیٹر ویمن پی ایچ ایف جناب گلبدین خان، سلیکشن کمیٹی کے ممبر غلام عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی مس عفت عطا، مس شگفتہ بشیر، مس عصمت عطا، ڈاریکٹر اسپورٹس BUET- خضدار مسٹر وقار حضور اور لسبیلہ یونیورسٹی کے سپورٹس ڈاریکٹر جنید خان بھی موجود تھے. اس لیگ ٹورنامنٹ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان مالی تعاون فراہم کر رہا ہے.

مہمان خصوصی نے پرائم منسٹر ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام کو صراحا اور کہا کہ ایسے مقابلوں سے پاکستان کو نوجوان کھلاڑی میسر ہونگے اور نوجوانوں میں ہاکی کے کھیل کا رجحان پیدا ہوگا

 

 

error: Content is protected !!