کوئٹہ ; سپورٹس فار وومین رائٹس گرلز کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد

 

سپورٹس فار وومین رائٹس گرلز کراٹے چیمپئن شپ کوئٹہ 2023

جا پان کراٹے ایسوسی ا یشن پاکستان نے امریکی مشن پاکستان اور پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے تعاون سے سپورٹس فار وومین رائٹس گرلز کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ یہ مقا بلے 9جولائی 2023 کو تاجئی خان اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں منعقد ہوئےجس میں گرلز کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی جناب محمداسحاق جمالی سیکریٹری سپورٹس و یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان تھے۔جبکہ گیسٹ آف آنرز میں سید ندیم شاہ اعزازی قونصل جنرل جاپان، میر بہرام بلوچ صدر پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کوئٹہ ، بیرسٹر افتخار رضا خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان تھے۔

 

دیگر مہمانان گرامی میں اسحاق علی چیئرمین بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن، میجر (ر) جاوید انور آغا، کراٹے ماسٹر خادم حسین اورمحمد جمعہ مغل چیف انسٹریکٹر مغل مارشل آرٹس تھے۔

سپورٹس فار وومین رائٹس گرلزکراٹے چیمپئین شپ میں آفیشلز کے فرائض عبداللہ چنگیزی ، مختار حسین، علی محمد، نصراللہ، محمد اسمعیل درانی ، سید کاظم شاہ ، عرفان حسین ، علی مہدی اور حسین علی چنگیزی سر انجام دے رہے تھے۔

 

تعارف: News Editor