ابتدائی روز کیمپ میں 50سے زائد بچوں نے حصہ لیا کیمپ کا باقائدہ افتتاح سابق ڈی جی سپورٹس و صدر ریجنل سکواش ایسوسی ایشن ہزارہ طارق محمود نے کیا
جبکہ انکےہمراہ سیکریٹری سکواش ایسوسی ایشن ہزارہ ابرار شاہ ڈائریکٹر سکواش کورٹس ڈاکٹر شاکر حفیظ اورشوکت حسین بھی تھے اس موقع پر کوچ شکیل احمد کا کہنا تھا
کہ بچوں کو ابتدائی سکواش کی تمام سکلز سے آگاہ کیا جائے گا اور کیمپ دو ہفتے تک جاری رہے گا اس موقع پر طارق محمود کا کہنا تھا کہ سکواش کو گراس روٹ لیول پر ترقی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے
اور آج اس کیمپ سے یہی بچے مختلف ٹیکنیکس سیکھ کر سکواش کے کھیل میں اپنا اور ملک کا نام انٹر نیشنل لیول پر روشن کریں گے اس موقع پر بچوں کے مابین میچز کا بھی انعقاد کیا گیا تاکہ سکواش کی بنیادی ٹیکنیکس سیکھ سکیں