ڈربن قلندر کو آصف علی سے امیدیں وابستہ ، ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار کی توقع

 

ڈربن قلندر کو پاکستانی کھلاڑی آصف علی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ ٹیم کے کوچ منصور رانا کے مطابق وہ ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ ڈربن قلندر ان 5 ٹیموں میں سے ایک ہے جو زیم ایفرو ٹی 10 لیگ میں شرکت کررہی ہے۔

ڈربن قلندرز ، قلندرز فیملی کا حصہ ہےجو پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز ٹیم کی مالک ہے۔ ٹیم نے کپتانی کی ذمہ داری زمبابوے کے کرکٹر کریگ ارون کو سونپی ہے اور اس کے ساتھ انہیں پاکستانی پاور ہٹر آصف علی بھی شامل کیا ہے جس کے بارے کوچ کو امید ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں کامیابی دلانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
کوچ منصور رانا نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کریگ ارون زمبابوے سے تعلق رکھنے والے بہت تجربہ کار کرکٹر ہیں اور وہ مقامی کنڈیشنز اور کھلاڑیوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ان کا تجربہ اور معلومات انتہائی مددگار ثابت ہوں گی۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے کا کہا کہ کرکٹ کا سب سے چھوٹا فارمیٹ ٹی 10 تیزی سے شائقین کی توجہ حاصل کررہا ہے اور زیم افرو ٹی 10 زمبابوے کرکٹ فیملی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ڈربن قلندرز زمبابوے زیم ایفرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن کو بڑی پہچان بنانے کی خواہشمند ہے جبکہ ٹیم اس سیٹ اپ کا بھی حصہ ہے جو پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ساتھ زمبابوے میں نچلی سطح کی ترقی پر توجہ مرکوز کررہا ہے، جہاں سے ابھرتے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
منصور رانا کے مطابق یہ پروگرام کچھ بہترین نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد کرے گا۔

 

 

تعارف: News Editor