گزشتہ رات ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور تیسری پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گئے۔
پہلا سیمی فائنل زمیندار ہاکی کلب گجرات اور ڈنگہ ہاکی کلب ڈنگہ کے درمیان کھیلا گیا جو کے میزبان زمیندار ہاکی کلب گجرات نے 5 کے مقابلے 10 گول سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دوسرا سیمی فائنل عبدالمنان ہاکی کلب نندووال اور مدینہ ہاکی کلب گجرات کے درمیاں کھیلا گیا۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد عبدالمنان ہاکی کلب نندووال نے میچ 4 کے مقابلے میں 6 گول سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تیسری پوزیشن کا میچ ڈنگہ ہاکی کلب ڈنگہ اور مدینہ ہاکی کلب گجرات کے درمیاں کھیلا گیا جو مدینہ ہاکی کلب گجرات نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کے مقابلے 3 گول سے جیت کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
امپائرنگ کے فرائض مبارک علی گجر (گوجرانولہ) اور مشتاق احمد (لاہور) نے سر انجام دیے۔
گزشتہ رات کے مہمان خصوصی محمد افضل گوندل، شہروز علی جاوید،حاجی محمد ارشد، ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر اسجد محمود، ولید بٹ اور پروفیسر عبدالستار نے چیف آرگنائزر عامر اسلم ودیگر کے ہمراہ ٹیموں کے ساتھ یادگاری فوٹوز بنوائی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
جیوری میں حماد رفاقت ،محمد عمر، راجہ ماجد اور خرم شاہ شامل تھے۔
آج 12 جولائی بروز بدھ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میزبان زمیندار ہاکی کلب گجرات اور عبدالمنان ہاکی کلب نندووال کے درمیان کھیلا جائے گا۔