پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام سیف گارڈنگ ورکشاپ کا اہتمام لاہور کے ینگ راوی کلب میں کیا گیا،
اس میں بچوں کے تحفظ، استحصال اور ان کے معاملات میں غفلت جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے موئثر حکمت عملی پر بات کی گئی،ورکشاپ کے شرکاءنے سوالات سے بھی اپنے علم میں اضافہ کیا۔
پروگرام کی نگرانی کرنے والی سیف گارڈنگ آفیسر عروج سہیل نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے،
کم عمر کھلاڑیوں کے معاملات پر خاص طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،ورکشاپ میں شرکاءکو سمجھنے اور سیکھنے کا موقع ملا ہے،اس طرح کے مزید پروگراموں سے آگاہی کا سفر جاری رکھیں گے۔