کراچی کرکٹ کی نرسری ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری.

 

 

 

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی پریمئر لیگ کی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین کراچی پریمئر لیگ معیز بن زاہد ، صدر کراچی پریمئر لیگ یونس خان اور جنرل سیکریٹری فواد منیر بھی تقریب میں موجود تھے۔

 

گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کراچی پریمئر لیگ کا پیٹرن انچیف بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ کی نرسری ہے، اور یہاں سے کئی نمایاں کرکٹرز بھی سامنے آئے ہیں،

 

محمد برادران ، جاوید میانداد ، شاھد آفریدی، معین خان اور راشد لطیف نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا مشن ہے، انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد جلد گورنر ہاﺅس میں کیا جائے گا،

گورنرز اینی شیٹو کے تحت آئی ٹی کے جدید تربیت کورسز آرٹیفیشل انٹیلی جنس، میٹا ورس اور ویب تھری کروائے جائیں گے، کورسز کی تکمیل کے بعد نوجوان 15 سے 20 لاکھ ماہانہ کمانے کے قابل ہو جائیں گے،

 

جس کے باعث نہ صرف بیروزگاری کم ہوگی بلکہ معاشی استحکام میں بھی مدد ملے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کو ہم سب کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہیں تھی، ہم سب کو اپنے وطن عزیز کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، ملک نے ہمیں عزت، شہرت، مقام و مرتبہ دیا ہے، اب اسے لوٹانے کا وقت ہے، انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنے، اس دن شرپسندوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کی سلامتی اور قومی یکجہتی کے اداروں کو نشانہ بنایا، انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت ،

 

پاکستانی قوم قومی سلامتی کے اداروں سے محبت کا اظہار ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کراچی پریمئر لیگ جیسی سرگرمیوں سے شہر کا مثبت تاثر اُجاگر ہوگا، انہوں نے کہا کہ کراچی کو نظر انداز کیاجاتا رہا ہے،

12 سال بعد کراچی گیمز کروائے، 13 سال بعد صادقین ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنی اپنی صلاحیت کے مطابق ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئےے۔

 

 

تعارف: News Editor