بنکاک میں جاری ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں کے جیولین تھرو کے ایونٹ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
جیویلین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے اتھلیٹ محمد یاسر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے 79 اعشاریہ 93 میٹر کے فاصلے پر جیویلین کو تھرو کیا۔ جاپانی اتھلیٹ نے83 اعشاریہ 15میٹر کے فاصلے پر جیولین پھینک کرکے طلائی جبکہ بھارتی اتھلیٹ نے 81 میٹر کے فاصلے پر جیولین پھینک کر کے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔