آل پاکستان انٹر کلب آرچری: راشد مسعود اور شہوار کا گولڈ میڈل

 

 

ٹیم ایونٹ مینز میں وائٹ ہاؤس آرچری اور ویمنز میں رائٹ آرچرز کلب کی کامیابی

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)راشد مسعود اور شہوار ناصر نے آل پاکستان انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ کے پروفیشنل سنگلز میں گولڈ میڈل جیت لیا،ٹیم ایونٹ مینزمیں وائٹ ہاؤس آرچری کلب اور ویمنز میں رائٹ آرچرز کلب فاتح رہا۔کیو اے اے آرچری ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ اپنی نوعیت کی پہلی آل پاکستان انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا

 

جس میں 20سے زائد کلبز کے 150مردو خواتین تیز اندازوں نے بھر پور شرکت کی۔30میٹرز پر مشتمل اس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کراچی یونیورسٹی کے ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن راشد قریشی تھے

جنہوں نے ایونٹ کا افتتاح کیا جبکہ اختتامی تقریب میں اسپورٹس فار آل کے چیئر مین شاہد ہاشمی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب تیر اندازوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کیں۔اس موقع پر خورشید عالم،انٹر نیشنل کوچ حسان عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

نتائج کے مطابق پروفیشنل مینز میں پاک آرچری این سی سی کے راشد مسعود نے گولڈ،ناصر احمد نے سلور اور تحسین علی نے بران

 

 

تعارف: News Editor