پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اعزاز
(پشاورسپورٹس رپورٹر )پشاور سے تعلق رکھنے والے تائیکوانڈو کے تین رکنی ٹیم نے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقد ہونے والے تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کی جس میں پاکستان کے ٹیم نے ایک گولڈ دو سلور اور چار براؤنز میڈلز اپنے نام کر کے کھلاڑیوں نے پاکستان کا پرچم بلند کیا‘
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے نوجوان سیکرٹری جنرل وقار آفریدی نے دو برآونز میڈل جیت لئے ہیں جب کہ ان کے ساتھ جونیئر ویٹ کٹیگری میں وانیا غسان جو کہ پاکستان کی کم سن اور کم عمر بچی ہے جس نے 12 سال کی عمر میں ایک گولڈ،ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیتا،اور آیان غسان نے 10 سال کی عمر میں ایک سلور اور ایک براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔
الیاس آفریدی چیئرمین خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی اور انہوں نے غسان ستار کی خدمات بطور کوچ کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی, الیاس آفریدی چیرمین خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے مطابق صدر کے پی او اے اور سابق وزیر کھیل سید عاقل شاہ کی طرف سے تعریف اور کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کے اظہار پر کھیلنے والی ٹیم اور کوچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی۔
اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن جس نے اس ٹیم کو اس ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کیا وہ بھی انتہائی خوش ہے اور انہوں نے بھی اس کارکردگی کو سراہا ہے اور مستقبل میں بھی تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔