صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کی ویسٹ ایشیائی سربراہی اجلاس میں شرکت

 

تائیوان میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان،انڈیا، سعودی عرب،ایران،عراق،فلسطین و سری لنکن مندوبین نے شریک کی

بطور نائب صدر بی ایف اے مجھے مسٹر جیفری کوو کو ہر ملک کے تاریخی پس منظر و معلومات فراہم کرنے کا موقع ملا۔سید فخر علی شاہ

پاکستان فیڈریشن بیس بال PFB کے صدر و بیس بال فیڈریشن آف ایشیا BFA کے نائب صدر سید فخر علی شاہ نے ویسٹ ایشیا کے Summit سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت بی ایف اے کے صدر جیفری کوو نے کی۔ ممالک کے اس سربراہی اجلاس میں پاکستان، ہندوستان، سعودی عرب، ایران، عراق، فلسطین اور سری لنکا کے مندوبین کو اکٹھا کیا گیا تھا،

 

جس سے تعمیری بات چیت کا ماحول پیدا ہوا۔ سمٹ کا بنیادی مقصد ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانا، ان کی متعلقہ ترقیاتی ضروریات پر تبادلہ خیال کرنا، اور ابھرتی ہوئی اقوام میں بیس بال کی ترقی میں مدد کے لیے راستے تلاش کرنا تھا۔ پی ایف بی کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں بطور نائب صدر بی ایف اے، مسٹر جیفری کو, کو ہر ملک کے تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال کے بارے میں بصیرت انگیز معلومات فراہم کرنے کا موقع ملا،

ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا کہ ہم ان نئے ترقی پذیر علاقوں میں بیس بال کی ترقی میں اجتماعی طور پر کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ انکا مذید کہنا ہے کہ یہ ایک افزودہ تجربہ تھا جس نے نہ صرف انکے پیشہ ورانہ نیٹ ورک کو وسعت دی بلکہ کھیلوں کی طاقت سے ثقافتی تبادلوں اور عالمی رابطوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

سید فخر علی شاہ بیس بال ڈیویلپمینٹ کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں مقیم اور اعلی سطحئی ٹریننگ کرریے پاکستانی بیس بال کھلاڑیوں کو یکجا کرکے پاکستان کی مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے لیئے کوشاں ہیں اور اسی سلسلے میں وہ گزشتہ ہفتے جاپان کے نیکسٹ بیس ایتھلیٹکس لیب کے دورے کے بعد تائیوان پنہچے اور پھر امریکہ کے لیئے روانہ ہوگئے۔

 

 

error: Content is protected !!