کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے نئے ڈی جی کو پورے ڈائریکٹریٹ کو سولر سسٹم پر کرانے کامطالبہ کردیا
پشاور… بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں روزمرہ کے کام مکمل طور پر لیٹ ہونا شروع ہوگئے، بجلی کی غیر اعلانیہ اور مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں نہ صرف دفتری امور متاثر ہورہے ہیں بلکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث دفاتر میں بیٹھنا بھی محال ہے
دوسری طرف ابھی تک پشاورسپورٹس کمپلیکس جیسے بڑی بلڈنگ کیلئے شمسی بجلی کا کوئی انتظام نہیں ہوسکا.کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے مطابق اگر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ ہر ماہ لاکھوں روپے کی بجلی کے بلوں اور لوڈشیڈنگ سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تو انہیں سولر پینل پورے سٹیڈیم میں انسٹال کرنے ہونگے تبھی نہ صرف اخراجات میں کمی آئیگی بلکہ اس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی ختم ہوجائے گا
اور دفتری امور بھی بروقت ہوسکیں گے.بجلی کے غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کے باعث مختلف دفاتر میں کمپیوٹرپر کام نہیں ہو پارہے کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے مطابق نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل کو اس معاملے میں دلچسپی لینی ہوگی کیونکہ اس اقدام سے جنریٹر پر آنیوالے اخراجات بھی کم ہو جائیں گے کیونکہ ہر ماہ لاکھوں روپے کے بل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ جنریٹر کیلئے فیول کی مد میں بھی رقم جاری ہوتی ہیں اور عوامی ٹیکسوں کا پیسہ ضائع ہورہا ہے