پشاور… صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں شائقین کیلئے بیٹھنے کی جگہ پر چھت بنانے کیلئے نئی ستونوں کی تعمیر کا آغاز

 

 

پشاور… خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعمیر نو کے منصوبے میں سٹیڈیم گراؤنڈز میں شہریوں کے بیٹھنے کی جگہ پر چھت لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے

اس سلسلے میں گراؤنڈ کے دوسرے سائیڈ پر جہاں پر شہریوں کی بیٹھنے کیلئے سیمنٹ کی سٹپ بنائی گئی تھی تاہم اس پر چھت نہیں تھی اس لئے اس کے باہر ستونوں کی تعمیرکیلئے کھدائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے

اور دو نئے ستون بنائے جارہے ہیں جس کے سہارے چھت بنائی جائے گی چھیاسٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے اس منصوبے کو تین سال میں مکمل ہونا ہے اور اس منصوبے میں فٹ بال گراؤنڈز سمیت ٹارٹن ٹریک بھی بنایا جائیگا

جبکہ شائقین کیلئے بیٹھنے والے سٹپ پر چھت بنانے کیلئے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں کھدائی مکمل کرکے سریا لاگایا جائیگا جہاں سے دو نئے ستون بنائے جائیں گے

اور اسی کے سہارے فٹ بال سٹیڈیم پر چھت تعمیر کی جائیگی.ستونوں کیلئے کی جانیوالی کھدائی میں اب تک کوئی درخت نہیں کاٹی گئی تاہم امکان ہے کہ جس طرف ستون بنائے جائیں گے اس کے باعث کئی دہائیوں پرانے درخت بھی کاٹنے پڑیں گے.

 

 

تعارف: News Editor