محمد رضوان وینکورنائٹس کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، ہیڈ کوچ ڈونووان ملر

 

برامپٹن (سپورٹس رپورٹر) کرکٹ شائقین 20 جولائی سے گلوبل ٹی 20 کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جس میں کئی پاکستانی ستارے بھی چمکتے نظرآئیں گے جس میں ایک وکٹ کیپر محمد رضوان بھی ہیں جنہیں وینکورنائٹس نے اپنی سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈونووان ملر نے ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے محمد رضوان سے بہت سی امیدیں لگالی ہیں۔

ڈونووان ملر کا ٹیم کے ساتھ یہ تیسرا سیزن ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے حال ہی میں اپنے سکواڈ مکمل کیا ہے۔ محمد رضوان سمیت کئی نامور ستارے ہیں اور اس کے علاوہ سب سے دلچسپ عنصر کینیڈین کھلاڑیوں کا امتزاج ہے ان میں سے بہت سےہماری 2018 سے ہماری چیمپیئن ٹیم کا حصہ ہیں۔

وینکوور نائٹ اپنی مہم کا آغاز 21 جولائی کو ٹی ڈی کرکٹ ایرینا، برامپٹن اسپورٹس پارک میں ٹورنٹو نیشنلز کے ساتھ مقابلے سے کرے گی۔

وینکوور نائٹس کا اسکواڈ، محمد رضوان، فخر زمان، ہینڈرک ایراسمس (راسی)، فیبین ایلن، ریزا ہینڈرکس، کوربن بوش، نجیب اللہ زدران، جنید صدیقی، ورتیہ اروند، کارتک میاپام، روبن ٹرمپلمین، رویندر پال سنگھ، ہرش ٹھاکر، ریان پٹھان، نواب سنگھ، محمد کمال اور کنور تتھگور پر مشتمل ہے۔

 

تعارف: News Editor