ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی ; زون ایک نے زون تین کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی کے تین روزہ میچز کے تیسرے اور اخر ی دن زون ایک نے زون تین کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 9 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔

 

جبکہ گلبرگ جیم خانہ گراونڈ اور پی سی بی اکیڈمی پر کھیلے گیے میچز ہا رجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گئے۔ کے سی سی ا ے اسٹیڈیم پر کھیلے گے میچ کے آخری دن زون ایک نے زون تین کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

ذون تین نے پھلی اننگز میں 159 اور دوسری اننگز میں 173 ر نز بنانے۔ جواب میں زون ایک نے مقررہ 75 اورز میں 6 و کٹو ں کے نقصان پر 270 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 63 ر نز بنا لئے ۔

 

دانیال منصور نے 23 رنز بنائے ۔ اسر ار احمد نے 34 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مجموعی طور پر میچ میں 112 رنز دیکر 8 اور زون ایک کی طرف سے رحمان غنی نے مجموعی طور پر میچ میں 100 رنز دیکر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

 

گلبرگ جیم خانہ گراونڈ پر دوسر ے میچ میں زون چار نے پہلی اننگز میں 8 وکٹو ں پر 247 رنز اور دوسری اننگز میں 258 رنز بنائے۔ عمران شاہ نے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 63،ولید احمد نے 60 اور آفنان خان نے 40 رنز بنائے۔

نا در شاہ 3 جبک سید ولید عظیم اور طلہ احسن نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں زون دو نے پہلی اننگز میں مقررہ 75 اورز میں 8 وکٹو ں پر 297 رنز اور دوسری اننگز میں کھیل کے کے اختتام پردو وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ سید حیدر عباس نے8 چوکوں کی مدد سے نا قابل شکست 51 ر رنز بنائے۔ اس میچ میں زون 2 نی پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر 3 پوائنٹس حاصل کر لئے۔

 

جبکہ تیسرے میچ میں زون 7 نے پہلی اننگز میں 279 رنز اور دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا کر اننگز ڈکلیر کر دی۔ حمزہ گھانچی نے نے 109، قادر خان نے 54 رنز بنائے۔ معظم ملک نے 3 اور جنید الیاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں کھیل کے اختتام پرزون پا نچ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔

 

محمد وقاص نے 7 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے سے 84، ارسلان بشیر نے 44، محمد اشر قریشی نے 33 ،فیضان خان نے 28 اور زھیب عابد نے 16 رنز بنائےاور دونوں ا وٹ نہیں ہو ے۔خزیمہ تنویر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ میچ میں پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر زون سات نے 3 پوائنٹس حاصل کر لئے۔

 

 

error: Content is protected !!