انتظار کی گھڑیاں ختم ، زیم ایفرو ٹی 10 کا آغاز 20 جولائی سے

 

ہرارے (سپورٹس رپورٹر) انتظار کی گھڑیاں ختم ، افریقہ کے پہلے ٹی 10 ٹورنامنٹ زیم ایفرو ٹی 10 کا افتتاحی ایڈیشن 20 جولائی (جمعرات) سے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں شروع ہورہا ہے۔ ٹورنارمنٹ میں شریک 5 ٹیمیں ڈربن قلندرز ہرارے ہریکینز، بلاوایو بریوز، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی اور جوہانسبرگ بفیلوز ہرارے میں اگلے 10 دن ٹرافی کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب 20 جولائی کو ہوگی جس کے بعد پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

زیم ایفرو ٹی 10 ٹورنامنٹ ٹی 10 کے سفر میں ایک نیا اور اہم باب ہے جو عالمی سطح پر اپنی پہلا قدم رکھ رہا ہے یہ ابوظبی میں نصف دہائی سے کھیلا جارہا ہے۔ اس سفر کا مقصد کرکٹ کے سب سے دلچسپ فارمیٹ کو دنیا کے مختلف حصوں میں لے جانا ہے۔ ٹی 10 کو امید ہے کہ وہ مقامی کرکٹ ڈھانچے میں تفریح، اور وسائل کو یکجا کرے گی اور مقامی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر لانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

 

تعارف: News Editor