قومی کرکٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹر عائشہ نسیم نے اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 

خلیجی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق عالمی ویمن ٹی ٹونٹی کپ 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 18 سالہ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیریئر کے عروج پر کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مذہبی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے

 

اور انہوں نے اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

18 سالہ عائشہ نسیم نے 4 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی

 

تعارف: News Editor