پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین کی وفد کے ہمراہ ایف آئی ایچ صدر طیب اکرام سے ملاقات

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین کی وفد کے ہمراہ ایف آئی ایچ صدر طیب اکرام سے ملاقات ہوئی.

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیشن منیجر اہشیئن ہاکی فیڈریشن غلام غوث اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرہٹری لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر بھی موجود تھے.

 

ملاقات کے دوران اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد کے موقع پر انکی سیکوریٹی اور میزبانی سے متعلق دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی.اس موقع پر پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ پی ایچ ایف کی جانب سے کوریا ,جاپان, ملائشیا اور عمان سمیت دیگر ممالک کی فیڈریشنز سے رابطے میں ہیں.

 

ایف آئی ایچ ایونٹ سے قبل کراچی اور لاہور میں میدان سجے گا.ایونٹ کا مقصد قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس اور ہوم گراؤنڈ میں اعتماد بحال رکھنا ہے.

 

کوالیفائر ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے پی ایچ ایف نے اسپانسرز اور قومی اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے.

ایف آئی ایچ صدر طیب اکرام نے پی ایچ ایف کی جانب سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کے حوالے سے شروع کی جانے والی کوششوں پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ایونٹ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

 

 

error: Content is protected !!