قومی باکسر محمد وسیم کو یو اے ای کا ویزہ جاری نہ ہوسکا ; ورلڈ ٹائٹل فائٹ کینسل ہوگئی۔

 

ویزہ نہ ملنے پر قومی باکسر محمد وسیم کی دبئی میں شیڈول ورلڈ ٹائٹل فائٹ کینسل ہوگئی۔

 

قومی باکسر محمد وسیم کو یو اے ای کا ویزہ جاری نہ ہوسکا۔ قومی باکسر نے اسکاٹ لینڈ سے دبئی فائٹ کے لئے آنا تھا،مگر یو اے ای سفارتخانے نے قومی باکسر کی پہلی درخواست پر اعتراض لگا دیا تھا۔

 

قومی باکسر نے اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان سے دوبارہ ویزے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

منیجر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ویزہ نہ ملنے کے باعث تو ڈونی نائٹس کے ساتھ فائٹ جولائی کے آخری یا اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

 

 

 

تعارف: News Editor