وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

 

 وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

اسلام اباد: (ضیاءبخاری)

وزیراعظم آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقد ھونے والی تقریب میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ویڑن کے تحت ملک بھر میں سپورٹس کے ذریعہ یوتھ اور ٹیلنٹ کی آبیاری کے سلسلہ میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے زیراہتمام اس پروقار تقریب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل حیدر حسین ، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن شکیل عباسی، ورلڈکپ گولڈ میڈلسٹ رانا شفیق انٹرنیشنل،اولمپیئن اختر رسول، اولمپیئن شہباز سینیئر اور سید علی عباس نے شرکت کی۔

 

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ معزز مہمان گرامی نے پاکستان کی جانب سے کھیل کے میدانوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے حوالہ سے خصوصی ملٹی میڈیا عکاسی پیش کی جسکو حاضرین نے سراہا۔ تقریب سے وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی شیزا خواجہ، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے خطاب کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے مایہ ناز نیزہ باز ارشد ندیم، شہرہ آفاق ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ، ٹوئینکل شہزاد سمیت پاکستان کے لئے پیرا اولمپکس میں میڈلز جیتے والے کھلاڑی کی خصوصی تعریف کی اور کیش ریوارڈ سے نوازا۔ پاکستان کی نمائیندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے اور اسکے ساتھ ساتھ سابق اولمپیئنز اور کھلاڑیوں کے ساتھ خصوصی یادگاری فوٹو بنوائے۔وزیراعظم پاکستان کے ساتھ سابق کھلاڑیوں کے یادگاری فوٹو میں پاکستان ہاکی کی نمائیندگی اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن شکیل عباسی، اولمپیئن شہباز سینیئر اور اولمپیئن اختر رسول نے کی۔

 

 

تعارف: News Editor