اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ ; پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا

 

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل کل(اتوار کو) روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آر پریماداسا سٹیڈیم ، کولمبو میں کھیلا جائے گا ،

پاکستانی ٹیم محمد حارث کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو یش دھول لیڈ کریں گے۔

 

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اے نے سری لنکا اے کو 60 رنز اور دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اے نے بنگلہ دیش اے کو 51 رنز سے شکست دی تھی ،

بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ پاکستان کو گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا،

فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ۔

 

 

تعارف: News Editor