پاکستان کے ٹاپ جیولین تھرور ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

 

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری میں 19 سے 27 اگست تک کھیلی جائے گی۔

 

ارشد ندیم ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کوالیفائی کرنے والے واحد پلیئر ہیں۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری محمد طفر نے ارشد کی شرکت کی تصدیق کردی۔

محمد ظفر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم فٹ ہوچکے ہیں اور ایونٹ کےلیے ٹریننگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم انجری کی وجہ سے حال ہی میں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

 

 

error: Content is protected !!